تازہ ترین

جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ

او آئی سی کی بیان بازی کا بلا جواز ، اقوام متحدہ میں بھارتی سکریٹری کا خطاب

تاریخ    3 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی // بھارت نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملے میں او آئی سی کو بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 46 ویں اجلاس میں پاکستان اور او آئی سی کی طرف سے دیئے گئے بیانات کے جواب میں ہندوستان کے حق کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے مستقل مشن کے پہلے سکریٹری ، پونکمار بڈھے نے کہا کہ پاکستان اس فورم کو بھارت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیلئے استعمال کررہا ہے جس کا مقصد انسانی حقوق کی اپنی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم او آئی سی کے بیان میں مرکزی ریاست علاقہ جموں و کشمیر کے حوالہ کو مسترد کرتے ہیں۔ جموں وکشمیر سے متعلق معاملات پر تبصرہ کرنے کے لئے اس کے پاس کوئی لوکس اسٹینڈی نہیں ہے ، جو ہندوستان کا اٹوٹ اور لازمی حصہ ہے۔ بڈھے نے کونسل کے ممبروں کی طرف اشارہ کیا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ تعداد میں دہشت گردوں کی میزبانی کرنے کا مشکوک امتیاز حاصل ہے۔