تازہ ترین

’آزادی کا امر ت مہاتسو ‘ | 12 مارچ سے 5اپریل 2021 ء تک منایا جائے گا

تاریخ    3 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی حکومت رواں ماہ 12مارچ سے 5 اپریل 2021 تک ’بھارت کا امرت مہاتسو‘کا آغاز کرے گی۔اِس سلسلے میں مرکزی سیکرٹری داخلہ اَجے کمار بھلا نے رِیاستوں اور یوٹیوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کے ساتھ داخلہ سیکرٹری شالین کابرا ، سیکرٹری ثقافت سرمد حفیظ اور سیکرٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز کرتیکا جیوٹسنا نے میٹنگ میں شرکت کی۔داخلہ سیکرٹری نے ریاستوں اور یوٹیوں سے تقریب کے لئے مختلف یادگاری سرگرمیوں کا منصوبہ بنانے کے لئے کہا اور اس بات پر زور دیا کہ ریاست اور یوٹی ہندوستان کی شاندار تاریخ اور ثقافت ، تکنیکی ترقی اور ڈیجیٹل مداخلت پر زور دے کر ایک عوامی سطح پرتشہیری مہم چلائیں۔ان تقریبات کا آغاز وزیر اعظم 12 مارچ 2021 ء کو کریں گے جس دِن ڈنڈی مارچ کی برسی ہے۔ اِسی دن ملک بھر میں مختلف مقامات پر کرٹین رائزر پروگرام ہوگا۔ یادگاریوں میں 75 ہفتوں کے لئے 75 ایونٹس شامل ہوں گے جن میں ہر ہفتے ایک نمایاں پروگرام ہوگا۔ ان پروگراموں کی منصوبہ بندی 75 ریاستوںاور یوٹیوں میں پھیلی تاریخی اہمیت کی یادگاروں پر ہوگی۔داخلہ سیکرٹری نے ریاستوں اور یوٹیوں سے 12 مارچ کے لئے بنائے گئے پروگراموں کی 75 ہفتوں کے لئے ہفتہ وار نمایاں اور دیگر چھوٹے پیمانے پر ہونے والے پروگراموں کے لئے ایک ٹائم لائن تیار کرنے کو کہا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ گرو تیغ بہادر ، سری اروبندو ، سبھاش چندر بوس کی برسی اور آزادی کی جدوجہد کے متاثر کن رہنماؤں کے تقاریب بھی منائے جاسکتے ہیں ، اس کے علاوہ آزادی کے مقامی جانبازوں اور بہادر لوگوں کو بھی منایا جاسکتا ہے۔میٹنگ کے دوران یہ بتایا گیا کہ سائیکل سرگرمیوں ، نمائشوں ، ڈیجیٹل شوز ، یوگا کیمپوں ، بچوں سے متعلق مضمون، مقامی انوویشن چیلنج مقابلوں ، ورچوئل ایونٹوں ، سوشل میڈیا ،مقامی صنعت ، تجارتی ادارہ ، پی آر آئی ، سول سوسائٹی تنظیمیں اور طلبامہمات وغیرہ سے متعلق سرگرمیاں خواتین کے ایس ایچ جیز کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔  مختلف سرگرمیوں کی سوشل ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے گی۔