تازہ ترین

این آئی اے کا جنگجو تنظیم کے خلاف کیس درج

تاریخ    3 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// بھارت کی سالمیت،یکجہتی اور تحفظ کوزک پہنچانے کے الزام میںقومی تحقیقاتی ایجنسی نے ممنوعہ جیش محمدتنظیم کی ایماء پرکام کرنیوالی جنگجوتنظیم لشکرمصطفی کیخلاف جموں میں جنگجوسرگرمیاں انجام دینے کیلئے کیس درج کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس معاملے کو ابتدائی طورگنگیال پولیس نے 6فروری  2021 کوغیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق قانون کی دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر16/2021درج کیا تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اب اس کیس کو ہاتھ میں لیکر دوبارہ کیس کودرج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔گرفتار ملزم ہدایت اللہ ملک لشکرمصطفی کے سربراہ ہے۔ تلاشی کے دوران اُس  کے قبضے سے ایک ہتھ گولہ،تین میگزین اور 28گولیاں  اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔ملک نے جموں  اور دہلی میں حفاظتی تنصیبات کادورہ کیاتھا تاکہ جنگجو کارروائیاں انجام دی جاسکیں۔جنگجو گروپ نے نومبر2020میں جموں کشمیر بینک کے شوپیان کے مین برانچ میں ڈاکہ ڈال کر60لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔