نستہ چھن گلی کے دامن میں پہلی بار سنو سیکنگ کھیلوں کا انعقاد

تاریخ    3 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نمائندہ عظمیٰ
کرناہ //جموں وکشمیر میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچہ کو فروخت دینے کی خاطر یوٹی حکام نے جہاں کئی ایک مقابلوں کا انعقاد کیا ہے وہیں اب سرحدی علاقوں کی طرف بھی سرکار اپنی توجہ مبذول کرا رہی ہے اور اس کڑی کے تحت 10ہزار فٹ بلندی پر واقعہ کرناہ کی نستہ چھن گلی کے دامن میں  زرلہ کے مقام پر سنو سیکنگ کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد شکتی وجے برگیڈ کرناہ کی طرف سے کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ برف سے ڈھکے زرلہ میںسیکنگ کیلئے جگہ کافی زیادہ ہے اورپہلی بارفوج نے برف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پر سیکنگ شروع کی ہے ۔ ہاء آلٹیچیوٹ وار فیر سکول گلمرگ کے ماہر کھلاڑیوں نے نوجوان کو سیکنگ کی تربیت فراہم کی کیونکہ کرناہ میں پہلی بار ایسی کھیل کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس سے قبل گلمرگ اور سونہ مرگ میں سیکنگ ہوتی تھی اور مقامی وغیر مقامی سیاح اس کھیل میں حصہ لیتے تھے ،لیکن اب قدرتی حسن سے مالا مال کرناہ کے زرلہ علاقے میں ایسا کھیل انجام دیا جا رہے جس سے مقامی نوجوانوں میں کافی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اور نوجوان اس کھیل کا لطف اٹھارہے ہیں ۔
 

تازہ ترین