جنوبی ضلع شوپیان میں جواں سال پٹھواری حرکت قلب بند ہونے سے فوت

تاریخ    2 مارچ 2021 (17 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے اگلر علاقے میں منگل کو ایک جواں سال پٹھواری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق 33سالہ انعام الحق ساکن بلہ پورہ ،شوپیان کو اگلر کے ایک سیب کے باغ میں بیہوش پایا گیا۔
اُسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔ 
انعام محکمہ اریگیشن میں بحیثیت پٹھواری تعینات تھا۔
 

تازہ ترین