ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد 100 سے کم ، فعال کیسوں میں بھی کمی

تاریخ    2 مارچ 2021 (09 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// کچھ ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں ہوئے اچانک اضافہ کے بعد راحت کی بات یہ ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموا ت کی تعداد اور فعال کیسز دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مسلسل چھ دن تک کورونا وائرس سے مرنے وا لوں کی تعداد 100 سے زائد رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 91 رہ گئی ہے اور اسی دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ رہنے سے پانچ دن بعد فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 54 ہزار 136 افراد کو کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
 

تازہ ترین