جب میرے عمر رسیدہ والد کورونا ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ کو بھی کرانا چاہئے: عمر عبداللہ

تاریخ    2 مارچ 2021 (27 : 12 PM)   
(Twitter)

یو این آئی
سری نگر// جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے منگل کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ جاکر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔
اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں سے کورونا ویکسین کرانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ” جب میرے عمر رسیدہ والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کئی عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوصف یہ ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ لوگوں کو بھی کرانا چاہئے“۔
عمر نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے اس عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے والدین کو یہ ویکیسن دی۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
 

تازہ ترین