سینئر وکیل کورونا مثبت ظاہر، ہائی کورٹ میں کام کررہے سبھی وکلا کو جانچ کی ہدایت

تاریخ    2 مارچ 2021 (38 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے منگل کو کہا کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ کی سرینگر ونگ میں ایک سینئر وکیل کورونا مثبت ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد سبھی وکلاءکو کورونا جانچ کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔
اس سلسلے میں رجسٹرار جوڈیشل سرینگر کی طرف سے ایک آرڈر جاری ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سینئر وکیل کے کورونا مثبت آنے کے بعد ضروری بن گیا ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔ اس لئے ہائی کورٹ میں کام کررہے سبھی وکلا ءکو فوری کورونا جانچ کرانی چاہئے۔ 

تازہ ترین