وجے ہزارے ٹرافی

جموں و کشمیر نے چندی گڑھ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

تاریخ    2 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
کولکتہ// ٹاپ آرڈر بلے باز حنان نذیر (110) کی ناٹ آؤٹ شاندار سنچری اننگز کی بدولت جموں و کشمیر نے چنڈی گڑھ کوایلیٹ گروپ ای کے میچ میں آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست دے دی۔ چنڈی گڑھ کی شکست کے ساتھ  ایلیٹ گروپ ای سے سوراشٹرا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  چنڈی گڑھ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 241 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جواب میں حنان کی ناٹ آؤٹ شاندار سنچری  سے جموں وکشمیر نے 34 اوور میں 245 رنز بنا کر آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔ اوپنر شبھم کھجوریا نے بھی شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 86 گیندوں میں 120 رنز بنائے جبکہ حنان  نے 88 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110 رنز بنائے۔دوسری طرف سوراشٹرکو بھی اپنے پانچویں اور آخری لیگ میچ میں سروسز سے 68 رن سے ہار گیاحالانکہ اس شکست کے باوجود  سوراشٹر ایلیٹ گروپ ای میں 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہ کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔ سروسز نے 50 اوور میں سات وکٹوں پر 301 رن بنائے۔ جواب میں سوراشٹرا 43.1 اوورز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین راہل سنگھ سروس کی فتح کے ہیرو تھے۔ راہل سنگھ نے نہ صرف سنچری بنائی بلکہ چار وکٹوں کے ساتھ حیرت انگیز بالنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے 21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 130 گیندوں پر 158 رنز بنائے اور 10 اوورز میں 45 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ سوراشٹر کی طرف سے چراغ جانی نے 68 رنز بنائے۔
 

تازہ ترین