تازہ ترین

راہل پانڈے نے محکمہ اطلاعات کا چارج سنبھالا

تاریخ    2 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// راہل پانڈے نے ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے فوراً بعد اُس نے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں اُنہوں نے محکمہ کی سرگرمیوں اور بنیادی قابلیت کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پانڈے نے سرکاری سرگرمیوں اور اس کے فلاح و بہبود کے پروگراموں کے بارے میں بیداری عام کرنے کے لئے جدید اور نئے میڈیا پلیٹ فارم کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے محکمہ کے مختلف شعبوں کا معائینہ بھی کیا اور اَفسران اور ملازمین سے تبادلہ خیال کیا ۔اِس موقعہ پر محکمہ کے ملازمین نے محکمہ کے چلانے والے امور میں ڈائریکٹر انفارمیشن کو اَپنے تعاون کایقین دِلایا۔