تازہ ترین

ادھم پوربارہمولہ ریل لنک کیساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی

کام کا جائزہ لیا گیا، 2022تک کام مکمل کرنے کی ہدایات

تاریخ    2 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// حکومت نے پیر کو ادھم پور۔ سرینگر-بارہمولہ ریل لنک کیساتھ بجلی لائن بچھانے کے پیشرفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل سکریٹری ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، روہت کنسل کی صدارت میں اجلاس کے دوران کٹرہ-ریاسی ، رام بن -سنگلدان ، بڈگام گرڈ سب اسٹیشن ریلوے ٹی ایس ایس ، میر بازار-قاضی گنڈ اور دلنہ بارہمولہ کے درمیان 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے علاوہ اراضی کے حصول اور اسکی منظوری پر بھی غور کیا ۔روہت کنسل کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کے منصوبے کو کوڈ کی وبائی بیماری نے اور کڑہ -ریاسی لائن میں غیر متوقع ارضیاتی تبدیلی کی وجہ سے رکاوٹ ڈالی، لیکن اس کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے۔پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ پروجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہے اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ہم آہنگی کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے جو مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا '2022 تک ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے'۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاسی سے بانہال تک کے کام کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے، جبکہ باقی کاموں کی دیکھ بھال ارکان لمیٹڈ کررہی ہے۔پرنسپل سکریٹری نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں اور محکمہ بجلی سے ٹھیکیداروں کو ادائیگی سمیت دیگر معاملات کے حل کے لئے زور دیا۔ انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن بھی طے کی، جسے اجلاس میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز نے خوش دلی سے قبول کیا۔