تازہ ترین

گوفہ بل شولورہ بنیادی سہولیات سے محروم | بجلی اور پینے کے پانی کی قلت ،طبی نظام ندارد

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// گوفہ بل شولورہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو گو نا گو ں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔علاقہ میں بجلی اور پینے کے پانی کی سخت قلت پائی جاتی ہے جبکہ علاقہ میںعلاج و معالجہ کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس علاقہ کو کبھی بھی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے اور 8مہینو ں کے بعد بجلی شیڈول تبدیل ہوتا ہے ۔ایک مقامی شہری نذیر احمد نے کہا کہ  علاقہ کو کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن سے بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے لیکن مذکورہ رسیو نگ اسٹیشن اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے آ بادی کئی روز تک گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رسیونگ اسٹیشن اوور لو ڈ ہونے کی وجہ سے علاقہ کو شیڈول کے برعکس بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اورکبھی کبھار پوری رات بجلی سپلائی کا ٹ کر کسی دوسرے علاقے کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اور دوسرے روز گوفہ بل علاقہ کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے علاقے میں بجلی کی صورتحال ابتر ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ کو نالہ کہمل سے پینے کا پانی فراہم کیا جا تا ہے جس کیلئے کوئی بھی فلٹریشن پلانٹ قائم نہیں ہے اور لوگو ں کو نالہ سے پانی فراہم کیا جاتا ہے جو ناقابل استعمال ہو تا ہے ۔لوگو ں کے مطابق حالیہ بارشو ں کی وجہ سے نالہ کہمل کا پانی اس قدر نا صاف ہو گیا ہے کہ انہوں نے 3 روز تک اس نالہ کا پانی استعمال نہیں کیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ کئی سالو ں سے جاری ہے ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ نالہ کہمل پر ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرنے کی صورت میں مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں ابتدائی علاج و معالجہ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے 7دہائیو ں میں کوئی سب سنٹر قائم نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے یہا ں کے مریض علاج و معالجہ کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ایک طبی مرکز کی اشد ضرورت ہے۔ لوگو ںکے مطابق نالہ کہمل بستی کے ساتھ ہونے کی کی وجہ سے ہر وقت سیلاب کا خطرہ لا حق رہتا ہے کیونکہ نالہ کے آ س پاس کوئی باندھ تعمیر نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ تیل وان پورہ کے نزدیک نالہ کہمیل کی ہئیت کو تبدیل کیا گیا کیونکہ ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ بارشو ں سے نالہ کہمل کے پانی میں اضافہ سے بستی تشویس کی لہر دوڑ جاتی ہے اسلئے نالہ کے آ س پاس حفاظتی باندھ تعمیر کئے جائیں ۔ گوفہ بل کو شولورہ سے جو سڑک آتی ہے اس کو تیلہ وان پورہ کے نزدیک لوگو ں نے سڑک پر دیوار بندی کی ہے جس کے نتیجے میں سڑک کی کشادگی کم ہو گئی ہے اور اکثر اوقات گا ڑیو ں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کی نو ٹس میں بھی لایا گیالیکن وہ آج تک سڑک کی اصل پو زیشن بحال نہیں کر سکے ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی توجہ گوفہ بل کی طرف مبذول کریں تاکہ یہا ں کے لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔
 

تازہ ترین