حیدآباد میں آئی پی ایل مقابلے کے ٹی آر کا بی سی سی آئی سے مطالبہ

تاریخ    1 مارچ 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
حیدرآباد //بی سی سی آئی کی جانب سے رواں سیزن آئی پی ایل2021 ء کے مختلف مقامات پر انعقاد کی تیاریاں ہورہی ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے حیدرآباد کی میزبانی کو نظرانداز کردیا گیا ہے جس پر ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤنے ٹوئٹ کرتے ہوئے آئی پی ایل منتظمین اور بی سی سی آئی سے ایک کھلی اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد کی میزبانی پر غور کریں۔ راما راؤنے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے عہدیداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سیزن ہونے والے ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی میزبانی کو شامل کیا جائے۔
 

تازہ ترین