من کی بات | لوگوں کو سائنس کو فروغ دینے کا مشورہ:وزیر اعظم

ملک میں اجتماعی کوششوں سے ہی پانی کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے

تاریخ    1 مارچ 2021 (00 : 12 AM)   


یواین آئی
نئی دہلی / وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسی تجربہ گاہ کو زمین پر لے جانے پر زور دیتے  اتوار کے روز کہا کہ ملک کا ہر شہری اپنی زندگی میں سائنس کو وسعت دے گا ، تب ہی ترقی کی راہیں بھی کھلیں گی اور ملک بھی خود کفیل ہوگا۔ مودی نے اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا ’’مجھے یقین ہے کہ اس ملک کا ہر شہری یہ کام کرسکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ’’ آج قومی یوم سائنس بھی ہے۔ آج ہندوستان کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر سی وی رمن کا ’رمن افیکٹ‘پوری دنیا  میں مشہور ہے۔ اس دریافت نے پوری سائنس کی سمت بدل دی۔ میں یقینی طور پر چاہوں گا کہ ہمارے نوجوان ہندوستان کی سائنسی تاریخ اور ہمارے سائنس دانوں کو جانیں، سمجھیں اور خوب پڑھیں۔ مودی نے کہا کہ جب ہم سائنس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کئی بار لوگ اسے طبیعیات یعنی کیمسٹری یا لیبارٹری تک محدود رکھتے ہیں ، لیکن ، سائنس اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ’آتم نربھر بھارت‘ ابھیان میں سائنس کا بھی بہت حصہ ہے۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے قاضی  رنگا نیشنل پارک میں آبی پرندوں کی تعداد میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس مرتبہ آبی پرندوں کی تعداد میں تقریبا 175 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے  پانی کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، لہذا آبی ذخیرہ کے سرکاری مہم سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کے بحران کے بارے میں اپنی اجتماعی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا اور بارش کے دنوں میں بیکار ہونے والے پانی کے تحفظ کیلئے  ابھی سے کوششیں شروع کر نی ہوں گی۔
 

تازہ ترین