تازہ ترین

بارہمولہ میں این سی سی کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//بارہمولہ کے فوجی کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کارپس ڈے کے سلسلے میں سالانہ تربیتی کیمپ این سی سی کی تیسری بٹالین جموں کشمیر کے اہتمام سے23سے27 فروری تک منعقد ہوا۔کیمپ کا انعقادجموں کشمیر اور لداخ کے این سی سی ڈائریکٹوریٹ نے’’ ڈاگرڈویژن ‘‘کے تعاون سے کیاتھا۔یہ بارہمولہ میں 20سال بعد این سی سی کاپہلاکیمپ تھا۔وادی میں یہ اوڑی میںاکتوبر2020میںاین سی سی کے کیمپ کے بعد دوسراکیمپ تھا۔اس کیمپ میں سوپور،بارہ مولہ،ہائیگام،اور دلنہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے تیس سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی ۔بارہمولہ کے اردگرد علاقوں کے کیڈٹ پہلے باضابطہ این سی سی تربیت سے محروم تھے ۔اس کیمپ نے کیڈٹوں کواین سی سی بی اورسی سرٹیفیکیٹ امتحان کے اہل بنایا اوران میں بارہمولہ میں کیمپ میں شامل ہونے کااعتماد پیداکیا۔بلاک میڈیکل افسر بارہمولہ نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرائے اور کووِڈ- 19ضابطوں کے تحت تربیت دی۔کیڈٹوں نے بنیادی تربیت جیسے فزیکل ڈرل،ہتھیاروں کی تربیت ،فائرنگ،نقشہ پڑھنے حاصل کئے ۔کیمپ کے دوران سڑک سلامتی اور سوچھ بھارت ابھیان کا بھی احاطہ کیا گیا۔برگیڈئرپرشانت ہلگری ڈپٹی جنرل آفیسر کمانڈنگ بارہمولہ ڈویژن نے27فروری کو کیمپ کادورہ کیاجہاں کیڈٹوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعدانہوں نے کیمپ میں تربیت کا معائنہ کیا۔ڈپٹی جنرل آفیسر نے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیااوران کی عزت افزائی بھی کی۔
 

تازہ ترین