تازہ ترین

منشیات مخالف مہم

کولگام اوربڈگام میں5افرادگرفتار،نشیلی اشیاء برآمد

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//کولگام اور بڈگام میں منشیات مخالف مہم میں5 افراد کو گرفتار کیا ہے اور اُن کے قبضے سے نشیلی اشیاء کو برآمد کیا ہے۔کولگام پولیس نے2الگ الگ جگہوں پر 4 افراد کو گرفتار کیا ۔کولگام میر بازار میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK01AD-1930کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں 8.5 کلوگرام خشخاش پائوڈر کوضبط کر لیاجبکہ اعجاز احمد ساکن ڈل کالونی خمینی چوک سرینگرکو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ایک اورکارروائی میں کولگام کے نسو بدراگنڈ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سکار پیو گاڑی زیر نمبرPB29X-3448  سے تلاشی کے دوران 3.5 کلو گرام خشخاش پوست ضبط کر لیا۔گاڑی میں سوارگرپریت سنگھ ایس ولد جگتار سنگھ، بلجیت سنگھ ایس ولدولڈا سنگھ اور بنارسی داس ولد نرنجن سنگھ ساکنان ڈینوری ، تحصیل مورینڈا ، ضلع روپ پنجاب کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر34،35/2021 قاضی گنڈ تھانہ میں درج کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ بڈگام پولیس نے آریگام خانصاحب میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 3 کلوگرام بھنگ پائوڈرکو ضبط کر لیاگیااور ریاض احمد گنائی ساکن آریگام خانصاحب کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں  ایف آئی آر نمبر20/2021خانصاحب تھانے میں درج کیا گیا اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

تازہ ترین