جامع مسجد کے منبر و محراب کی خاموشی افسوسناک

میرواعظ کی نظر بندی کو ختم کیا جائے: بیوپار منڈل مہاراج گنج

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//وادی کشمیر کے تاریخی تجارتی انجمن بیوپار منڈل مہاراج گنج نے میرواعظ محمد عمر فارو ق کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اپنے ایک بیان میں بیوپار منڈل نے سنیچروار کوایک بیان میں حکومت پر زور دیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ سے خانہ نظر بند میرواعظ کی نظر بندی کو بلا کسی تاخیر کے ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرایض کو انجام دیں سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے ’’یہ المیہ ہے کہ میرواعظ کی نظر بندی سے لاکھوں مسلمانان کشمیر کے عقیدت کے مرکز جامع مسجد کے منبر و محراب کو کئی ماہ سے خاموش رکھا جارہا ہے‘‘۔بیان میں حکومت پر زور دیا گیاکہ آنے والے متبرک ایام کے دوران میرواعظ کی نظر بندی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا کی مسلسل نظر بندی ہر لحاظ سے نا قابل قبول ہے لہٰذا معراج اور رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے میرواعظ کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موصوف اپنی قومی،ملی اور منصبی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
 

تازہ ترین