تازہ ترین

عمارتی لکڑی کی نیلامی کے منصوبے کو منظوری

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات نے یہاں جموں و کشمیر فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ۔  بورڈ کے ارکان نے سابقہ جموں کشمیر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کو جے اینڈ کے ایف ڈی سی ایل میں تبدیل کرنے سے متعلق چند انتظامی اور مالی مسائل دورانِ میٹنگ اٹھائے ۔ بورڈ نے پائیلٹ بنیاد پرعمارتی لکڑی  کی نیلامی شروع کرنے کے منصوبے کو منظوری دی اور اس سے صارفین کو عمومی اور عمارتی لکڑی کی تجارت سے وابستہ تاجروں کو بالخصوص  فائدہ ملے گا ۔ بورڈ جے کے ایف ڈی سی ایل کارپوریشن میں مالی نظم و ضبط یقینی بنانے کیلئے پے اینڈ اکاؤنٹس آفس سسٹم متعارف کرنے پر بھی غور و خوض کیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایف ڈی سی ایل نے اس موقعہ پر جے کے ایس ایف سی کو جے کے ایف ڈی سی ایل میں تبدیل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق ایک پرذنٹیشن پیش کی۔ واضح رہے جے کے ایف ڈی سی ایل کو کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت دسمبر 2020 میں شامل کیا گیا تھا اور سابقہ جے کے ایس ایف سی کی تمام املاک اور واجبات تحویل میں لے رہی ہے ۔