تازہ ترین

کپوارہ میں برفباری سے کیرن اورمژھل سڑکیں بند

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

کپوارہ//اشرف چراغ //تازہ برف باری کے باوجودکپوارہ میں چوکی بل کرناہ سڑک پرہنگامی بنیادوں پربرف صاف کی گئی تاکہ بھرتی بورڈ کی طرف سے سنیچرکو منعقد ہونے والے درجہ چہارم اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں امیدواروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،اس دوران فرکیاں گلی اور زیڈگلی مژھل پرڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے اور ان سڑکوں کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے مژھل،کیرن،کرناہ،بڈنمبل،کمکڑی اورنوگام علاقوں کے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں پسیاں گرآنے کاخطرہ ہے اور وہ چلنے پھرنے میں احتیاط برتیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ضلع میں گزشتہ دوروز سے بارشوں کاسلسلہ جاری تھاتاہم سنیچر وار کی صبح سے ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری شروع ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ۔تازہ برف باری کی وجہ سے اگرچہ چوکی بل کرناہ سڑک کو جمعہ کے روزبندکردیاگیاتھا تاہم ہفتہ کے روزسڑک سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹائی گئی اورسڑک پرگاڑیوں کی آمدورفت کوبحال کردیاگیا تاکہ درجہ چہارم اسامیوں کیلئے منعقد ہورہے امتحان میں شامل ہو رہے  امیدواراپنے امتحانی مراکزپر پہنچ کر امتحان میں شرکت کرسکے۔
 

تازہ ترین