تازہ ترین

ملک کی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:وزیردفاع

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر/ /ملک کی سالمیت اور یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کئے جانے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بالا کوٹ فضائی حملہ پاکستان کوایک واضح پیغام تھا کہ سرحد کے اُس پار جنگجویت کے ڈھانچے کومحفوظ ٹھکانوں کے طور استعمال نہیں کیا جاسکتاہے۔اس دوران فوجی سربراہ جنرل منوج مکندنروانے،نے پاکستان پربھارت کیخلاف درپردہ جنگ چھیڑنے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرگل جنگ،اوڑی اور پلوامہ حملہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔ ۔ سی این آئی کے مطابق سنیٹر فار ائر پاور سٹیڈیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بالاکوٹ کے فضائی حملے نے پاکستان کو ہندوستان کا واضح پیغام پہنچایا کہ سرحد کے اُس پار ڈھانچہ جنگجوئوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے سپرد کردہ کاموں کے لئے تیار رہنا چاہتے ہیں ، تو پھر یہ ضروری ہے کہ ہم زمین ، ہوا اور سمندر میں ہر وقت قابل اعتبار احتیاط برقرار رکھیں۔  وزیر دفاع نے کہا کہ اس نے سرحد پار سے نظریات کو دوبارہ لکھنے پر مجبور کیا ، ملک کے عزم اور صلاحیت کو ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف در پردہ جنگ میں مصروف ہے اور پاکستان کو شکست دینے کیلئے ہمارے سیکورٹی فورسز کو محض کچھ دنوں کا وقت درکا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی ایک ملک کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے لیکن جو بھی دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا وہ اُس ملک کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا’’ انسانیت خطرے میں ہے اور اس کو بچانے کے لئے ان تمام ممالک کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے جو انسانیت میں یقین رکھتے ہیں‘‘۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ گل جنگ ، اوڑی اور پلوامہ حملوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے خلاف در پردہ جنگ میںمصروف عمل ہے تاہم پاکستان کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر میں امن چاہتی ہے اور اس کیلئے کئی پروگراموں پر کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اگرچہ بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کے بدلے وہ ملک کی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے خلاف در پردہ جنگ میں مصروف عمل ہے اور پاکستان کو جنگ میں شکست دینے کیلئے ہماری سیکورٹی فورسز بھی متحرک ہے ۔
 

تازہ ترین