تازہ ترین

سابق وزیر،ڈی ڈی سی ارکان اور وفود لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//متعدد وفود بشمول سابق وزیر ضلع ترقیاتی کونسل کے ارکان اورجمعیتِ علماء ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ارکان  یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملے اور انہیں اپنے مسائل اور مانگوں سے آگاہ کیا ۔ سابق وزیر عمران رضا انصاری نے لفٹینٹ گورنر کو پٹن علاقے کے متعدد عوامی اہمیت کے حامل مسائل سے آگاہ کیا جن میں علاقے میں بجلی اور پینے کے پانی میں توسیع ، سڑک رابطوں اور صحت سہولیات کو مستحکم بنانا شامل تھا ۔ اسی طرح  بڈگام ضلع کے ڈی ڈی سی ارکان پر مشتمل ایک وفد بھی ایل جی سے ملا اور انہیں اپنے مسائل سے روشناس کیا۔ ایک صنعتکار نذیر احمد ترمبو بھی لفٹینٹ گورنر سے ملے اور انہیں کشمیر میں صنعتی شعبے کو مستحکم بنانے سے متعلق معاملات اٹھائے اور اُن کے ازالے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور صنعتکاری کو فروغ دینے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے ۔