تازہ ترین

کشمیر میں مزید 73 مثبت

۔36بیرون ریاست سے لوٹے

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 27ہزار 485ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ سنیچر کو سامنے آنے والے 97معاملات میں سے 73افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیںجن میں سے 36افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد کشمیر لوٹے ہیں جبکہ 37افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 15 سے لیکر 27فروری تک 1042افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 815کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے 815افراد میں سے 477مقامی سطح پر جبکہ 338بیرون ریاستوں اور ممالکمیں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74401ہوگئی ہے جبکہ یہاں ابتک 1231افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ 
 
 

تازہ ترین