انتظامیہ میں 9افسران کے تبادلے و تقرریاں

پانڈے کو ڈائریکٹر اطلاعات کا اضافی چارج۔اطہر عامر ایس ایم سی کمشنر تعینات

تاریخ    27 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں //جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے ناظم اطلاعات سمیت 9افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم جاری کیا ہے۔ احکامات کی رو سے جی اے ڈی  کیساتھ منسلک اترپردیش کیڈرکے راہل پانڈے کو لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا وہ،اپنے فرئض کے علاوہ ناظم اطلاعات کاعہدہ بھی تا حکم ثانی سنبھالیںگے۔ ناظم اطلاعات ڈاکٹر سیدسحرش اصغر(آئی اے ایس پنجاب 2013)کوتبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعات بنایا گیا ہے وہ ڈاکٹر سیدعابدرشید کواضافی چارج سے فارغ کریں گی۔ راجستھان کیڈر 2016کے آئی اے ایس افسر اطہر عامر الشفیع خان، جو کہ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے تھے، کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کمشنر غضنفر علی کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ایس ڈی ایم ویسٹ (سرینگر) حمیدہ اختر کو تبدیل کرکے صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان کی جگہ عمومی انتظامی محکمہ میں تقرری کا انتظار کر رہے ایک اور آئی اے ایس افسر اکشے لبرو کو ایس ڈی ایم(ویسٹ) سرینگر تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر گلزار احمد ڈار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرکا عہدہ دیا گیا ہے۔سرمدحفیظ (آئی اے ایس جموں کشمیر2009)کو یوتھ سروسزاینڈ سپورٹس کے انتظامی سیکریٹری، جو اضافی طور انتظامی سیکریٹری سیاحت وتمدن محکموں کا چارج بھی سنبھال رہے تھے،کوانتظامی سیکریٹری سیاحت مقرر کیاگیا ہے اور وہ تمدن محکمے کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی سنبھالیں گے ۔محکمہ عمومی انتظامی میں تقرری کا انتظار کر رہی اتر پردیس کیڈر2014کی کارتکا جوتسنا کو جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا جبکہ پرنسپل سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بپل پاٹھک کو اضافی عہدے سے فارغ کیا گیا۔ جوتسنا کو جموں کشمیر اکادمی آف کلچر اینڈ لنگویج کے سیکریٹری کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزئم منیر الاسلام کو اس اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین