شیخ دائودمیڈی کیئرسینٹر کے نئے احاطے کاافتتاح

تاریخ    27 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


عظمی نیوزڈیسک
سرینگر//بازاربٹہ مالوہ میں خدمت خلق فائونڈیشن کے شیخ دائود میڈی کیئرسینٹر کے نئے احاطے کاجمعہ کو افتتاح کیاگیا۔شیخ دائود میڈی کیئر سینٹر مناسب قمیتوں پرعوام الناس کو ادویات،پیتھالوجیکل ٹیسٹ ،ای سی جی وغیرہ کی سہولیات بہم رکھے گا۔ٹیسٹوں کے علاوہ سینٹرکاخدمت میڈیکیٹ مناسب داموں پر ادویات بھی فراہم کرتا ہے ۔فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شاہدحسین نے کہا کہ ان کا مقصدسماج کو بہترخدمات فراہم کرنا ہیں۔ہم لوگوں کو مناسب داموں پربہترین طبی خدمات بہم پہنچانے کی حتی الامکان کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہماراسینٹر بٹہ مالوہ کے اندرون میں واقع تھالیکن اب ہم بازار بٹہ مالوہ میں منتقل ہوگئے ہیں جہاں دوردرازعلاقوں کے لوگ بھی ہمارے مرکزپرآسکتے ہیں.۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہمارا ڈایالیسیزمرکز بھی قائم کرنے کا منصوبہ ہے جو کسی منافع پر کام نہیں کرے گا۔انہوںنے کہا کہ شیخ دائود میڈی کیئر سینٹر خدمت خلق فائونڈیشن نامی غیرسرکاری رضاکارتنظیم کاطبی ادارہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ بٹہ مالو کی معروف شخصیت مرحوم پیر جلال الدین المعروف لالہ صاب اس فائونڈیشن کے بانی اور تاعمر چیئرمین تھے۔ 
 

تازہ ترین