۔10ویں امتحان میں کامیاب طلاب | ڈاکٹر فاروق ،عمر عبداللہ ، الطاف بخاری اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی مبارکباد

تاریخ    27 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ ،اپنی پارٹی صدر محمد الطاف بخاری اور  پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشننے 10 ویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ نے ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی اور کامیابی کیلئے اساتذہ کی سخت محنت و لگن کو بھی سراہا۔ انہوںنے امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلاب، اُن کے والدین اور اُن کے اساتذہ کو بھی خصوصی طور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اُتنا ہی والدین خصوصاً اساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، چودھری محمد رمضان، علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو ،ڈاکٹر بشیر ویری اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ادھر سید محمد الطاف بخاری نے دسویں کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طلاب ،والدین اور اُساتذہ طبقہ کے لئے فخر اور خوشی کا لمحہ قرار دیا جن کی محنت فائدہ مند ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اِن ہونہار طلاب کی زبردست کاوشوں اور صلاحیتوں نے ہمارے لئے اعزاز حاصل کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سخت محنت کرنے کی صلاحیت سے انسان اپنی زندگی کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے‘‘۔ اس دوران پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون ، کوروناوائرس کے باوجود بھی طلاب نے محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن جے کے نے اپنے بیان میں کہاہے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلاب اور عملہ کی جانب سے محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ اس برس بھی دسویں جماعت امتحانی نتائج بہتر آئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر جی این وارنے کہا کہ وادی کشمیر کے طلاب نے ماضی میں بھی مخدوش حالات کے باوجود تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
 

تازہ ترین