ہوسٹل سہولیات کی عدم فراہمی | سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کا احتجاج

تاریخ    25 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلاب نے مرکزی گیٹ پرہوسٹل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک سال کے وقفہ کے بعد 15 فروری سے کالجوں اور یونیورسٹیوں نے کام کاج شروع کیا۔احتجاجی طلاب نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے سنٹرل یونیورسٹی گاندربل میں پڑھنے کیلئے آتے ہیں لیکن یہاںہوسٹل سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس اپنے گھر وں کو لوٹنا پڑتا ہے جس میںانہیںکافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے اور وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو درس وتدریس کا عمل شروع کرنے سے قبل طالب علموں کیلئے ہوسٹل کا بندوبست کرنا چاہئے تھا۔ سنٹرل یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میںبتایا کہ چند روز میں طلاب کو ہوسٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 
 

تازہ ترین