دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے موسوم اسٹیڈیم کا صدر جمہوریہ نے کیا افتتاح

تاریخ    25 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


 احمد آباد//صدر رام ناتھ کووند نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب ‘نریندر مودی اسٹیڈیم’ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے ۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس میں 54،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور پھر اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔ اب اس کا نام وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو ماضی میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے ۔ جنوری 2018 میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ انگلینڈ اورہندوستان کی ٹیمیں چوتھا ٹسٹ میچ اور مجموعی طور پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔ دوسری جانب قریبی اسپورٹس انکلیوکو 233 ایکڑ کے رقبے میں پھیلایا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی انڈور اسٹیڈیم بھی ہوگا جس میں 10،000 سے زائد شائقین کی گنجائش ہوگی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم بھی اس انکلیو کا حصہ بن جائے گا۔ موٹیرا کا اسٹیڈیم 63 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ، جہاں بیٹھنے کی گنجائش 1.32 لاکھ ہے ۔ اب تک ملبورن کا ایم سی جی(ملبورن کرکٹ گراؤنڈ) دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تھا جہاں بیک وقت 90،000 ناظرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ‘اسٹیچو آف یونٹی’ کے بعد ریاست اب کرکٹ کے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا ریکارڈ قائم کررہی ہے ۔800 کروڑ روپے کی لاگت سے اس اسٹیڈیم کو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے تیار کیا ہے جس نے اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیر بھی کی تھی۔ یہ اسٹیڈیم 32 اولمپک سائز کے اسٹیڈیم کا سائز ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ڈریم پروجیکٹ میں 76 کارپوریٹ باکسز ، اولمپک سطح کے سوئمنگ پول ، انڈور اکیڈمی ، چار ڈریسنگ روم ، فوڈ کورٹ اور جی سی اے کلب ہاؤس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اسٹیڈیم میں چھ سرخ اور پانچ کالی مٹی کی مجموعی طور پر 11 پچز تیار کی گئیں۔ یہ پہلا اسٹیڈیم ہے جس نے مین اور پریکٹس پچوں کے لئے دونوں طرح کی مٹی کا استعمال کیا ہے ۔ بارش ہونے کی صورت میں پچ صرف 30 منٹ میں خشک ہوسکتی ہے ۔ جدید ترین ایل ای ڈی فلڈ لائٹ ماحول کو گرم نہیں کرے گی اور شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو بھی آرام ملے گا۔ یواین آئی
 

تازہ ترین