تازہ ترین

آج اور کل موسم خراب رہنے کا امکان

تاریخ    25 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر // وادی میں بدھ کو مطلع صاف رہا اور اچھی خاصی دھوپ بھی چھائی رہی ، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  25اور26فروری کوجموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔بدھ کو شہر سرینگر میں درجہ حرارت 16ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پچھلے کئی روز سے دن کے درجہ حرارت میں متواتر طور پر اضافہ ہورہا ہے لیکن جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش  اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سرینگر میں درجہ حرارت 4.2ڈگری تھا جبکہ دن کا درجہ حرارت 15.6ڈگری درج ہوا ۔محکمہ نے بتایا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1ڈگری اور زیادہ سے زیادہ  14.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا  ۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0اور زیادہ سے زیادہ  5.4ڈگری رہا ہے ۔ محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق اگلے 24گھنٹوں تک وادی میں موسم خشک رہے گا اور 25اور26فروری کوجموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔