تازہ ترین

جنوبی ضلع اننت ناگ معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری:پولیس

تاریخ    24 فروری 2021 (20 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں بدھ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوئی تھی اُس کے دوران ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں اور معرکہ آرائی جاری ہے۔
پولیس نے تاہم جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت فوری طور نہیں کی ہے۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شالہ گل نامی جنگلی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
فورسز کی ٹیم جونہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو چھپے جنگجوﺅں نے اُس پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی اور اس طرح وہاں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جنگجوﺅں کیخلاف یہ آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔