تازہ ترین

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ ، ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

تاریخ    24 فروری 2021 (22 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی ، حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 598 افراد کواینٹی کورونا ویکسین دئیے جاچکے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے13742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔