تازہ ترین

جنوبی ضلع اننت ناگ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

تاریخ    24 فروری 2021 (55 : 10 AM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں بدھ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شالہ گل نامی جنگلی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
فورسز کی ٹیم جونہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو چھپے جنگجوﺅں نے اُس پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی اور اس طرح وہاں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
 آخری اطلاعات ملنے تک جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔