تازہ ترین

ایس کے سٹیڈیم میں ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

تاریخ    22 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس وسطی کشمیر امیت کمارنے ایس کے اسٹیڈیم سرینگر میں رینج لیول انڈر 19 ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایس پی سٹی ایسٹ شیمہ نبی آئی پی ایس ، ایس پی سٹی نارتھ سندیپ گپتا آئی پی ایس ، ایس پی سرینگر ماجد ملک ، ایس پی ساوتھ سجاد احمد شاہ ، ایس پی سٹی ویسٹ ،شہزاد حمد سلاریہ آئی پی ایس ، ڈی آئی جی سی کے آر ارشاد ڈی ہیڈکواٹرس ، ڈی ایس پی ڈی آر فیروز قادری ، محکمہ پولیس کے دیگر آفیسران و عہدیداروں کے علاوہ سیول سوسائٹی اور میڈیا کے ممبران بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں وسطی کشمیر رینج کی کل 6 ٹیمیں ، جن میں سرینگر، بڈگام اور گاندربل شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ لیک کم ناک آوٹ بنیاد پر کھیلا جائے گا اور اس کے بعد دونوں بہترین ٹیمیں زونل سطح پر کھیلیں گی۔ڈی آئی جی وسطی کشمیر کے اسٹاف افسران نے تمام6 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا شاندار طریقے سے خیر مقدم کیا۔ ٹورنامنٹ میں کے ایم ار ٹائیگرز ہارون ، خانیار نائٹ رانڈرس ، بڈگام ریڈس ، بڈگام گرینس ، گاندربل بلیوز اور گاندربل ریڈس شامل ہیں۔امت کمار نے شرکاء کے ساتھ بات چیت کے بعد نوجوانوں کو کھیل کود میں حصہ لینے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرنے کی ترغیب دینے پر زور دیا ۔