تازہ ترین

کنگن میں آگ،دوکان خاکستر، سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

تاریخ    5 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//کنگن میں آگ کی ایک واردات میں ایک دوکان خاکستر ہوگئی ۔ کنگن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کنگن بازار میں عادل معراج بابا ولد معراج الدین بابا ساکن حسن آباد کنگن کی دوکان (سپیر پارٹس) سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود سازوسامان مکمل طور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی لوگ فائر بریگیڈ سروس، فوج اور پولیس موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کاروائی میں جٹ گئے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم دوکان کو نہیں بچاپائے ۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ سے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔