دوسرا ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڑ برقرار

تاریخ    4 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 لاہور// جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم اسکواڈ برقرار ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزنے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 پاکستانی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ: اوپنرز: عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان) مڈل آرڈر بیٹسمین: اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ) آل راؤنڈرز: فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن) وکٹ کیپرز: محمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ) اسپنرز۔ نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان) فاسٹ باؤلرز: حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)
 

بھارت میں ڈبییو کرنے والے جوروٹ یہاں کھیلیں گے 100واں ٹسٹ میچ

چنئی //انگلینڈ کے کپتان جوزف ایڈورڈ روٹ نے اپنا پہلا ٹیسٹ ہندوستان کی سرزمین پر کھیلا تھا اور اب وہ ہندوستان میں اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔ 30 سالہ جو روٹ نے 13 دسمبر 2012 کو ناگپور میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار روٹ نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 49.39 کی اوسط سے 8249 رنز بنائے ہیں ، جس میں 19 سنچری اور 49 نصف سنچری شامل ہیں۔ چنئی میں ہندوستان کے خلاف 5 فروری سے پہلا ٹیسٹ میچ روٹ کا 100 واں ٹیسٹ ہوگا اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے 15 ویں کھلاڑی بن جائیں گے ۔ انگلینڈ کے لئے 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں ایلسٹر کک (161) ، جیمز اینڈرسن (157) ، اسٹورٹ براڈ (144) ، ایلیک اسٹیورٹ (133) ، ایان بیل (118) ، گراہم گوچ (118) ، ڈیوڈ گاور (117) ، مائک آرتھٹن (115) ، کولن کاؤڈرے (114) ، جیوفری بائیکاٹ (108) ، کیون پیٹرسن (104) ، ایان باتھم (102) ، اینڈریو اسٹراس (100) اور گراہم تھورپ (100) شامل ہیں۔روٹ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان سے آگے کُک (12472) ، گوچ (8900) اور اسٹیورٹ (8463) ہیں۔ ہندوستان دورے پر آنے سے پہلے روٹ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں میں 228 اور 186 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور وہ مین آف دی سیریز رہے تھے ۔ روٹ ہندوستان میں اپنے 100ویں ٹسٹ کو ایک اور شاندار کارکردگی سے یادگار بنانا چاہیں گے ۔  یواین آئی
 

تازہ ترین