سعودی عرب میں20 ممالک کے شہریوں کے داخلہ پر پابندی

تاریخ    3 فروری 2021 (47 : 10 AM)   


یو این آئی
ریاض// سعودی عرب نے سفارت کاروں اور صحت کارکنوں سمیت دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی عرب نے یہ قدم کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی روک تھام کے لئے اٹھایا ہے ، جو آج سے نافذ العمل ہوگیا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا”سعودی عرب کے صحت کے حکام کی انتھک کوششوں کے تحت احتیاط اور احتیاطی اقدامات کرنے اور کووڈ 19 کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے“۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ارجنٹائنا ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پاکستان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ ہیں۔

تازہ ترین