گرلز ہائر سکنڈری سکول پونچھ میں بچیاں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

تاریخ    3 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ //ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی کے لئے شیش محل پونچھ میں بنائے گئے کائونٹنگ کیبن ابھی تک نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طالبات کو کھلے آسمان تلے شدید سردی میں بیٹھنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل گرلزہائر سکنڈری اسکول پونچھ شیش محل نے کہا کہ تقریبا ایک سال بعد ان کے اسکول میں کلاسز شروع ہوئی ہیں، اس وجہ سے بچیوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے لیکن سکول میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا مرکز بنایا گیا تھاجس کیلئے وہاں عارضی کیبن لگائے گئے تھے تاہم آج تک وہ نہیں ہٹائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اسکول بند تھے تو ان کو کوئی پریشانی نہ تھیں لیکن اب جب سکول دوبارہ لگ چکے ہیں ان کو بچیوں کو بیٹھانے کے لئے جگہ کم پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے مجبورا ًانھیں سماجی دوری بنائے رکھنے کے لئے کھلے آسمان تلے بچیوں کو شدیدی سردی میں بٹھانا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ پونچھ کے الیکشن سیل کے افسران سے رابطہ کر چکی ہیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے مداخلت کی اپیل کی تاکہ سکول میں آنے والی بچیوں اور اساتذہ کو درپیش مسائل سے نجات حاصل ہوسکے۔  
 

تازہ ترین