تازہ ترین

غیر شعوری طور کنٹرول لائن پار کرنے والی خاتون کی واپسی

تاریخ    28 جنوری 2021 (30 : 04 PM)   
(Representational file pic)

یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کے روز چکاندا باغ کراسنگ کو کھول کر غیر شعوری طور پر سرحد پار کرنے والی ایک خاتون کو اپنے گھر بھیج دیا گیا۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال گذشتہ کے 22 اور 23 ستمبر کے بیچ ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاو¿ں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کوآج چکندا باغ کراسنگ پر پونچھ انتظامیہ کے حوالے کیا۔