تازہ ترین

دلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کرایا گیا: کسان تنظیمیں

تاریخ    28 جنوری 2021 (13 : 04 PM)   
(File pic)

یو این آئی
سری گنگا نگر// کسان تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ تین نئے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبے پر چل رہی کسانوں کی تحریک کے تحت 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران دلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کروایا گیا تاکہ کسان تحریک کو بدنام کرکے اس کے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکے۔
راجستھان میں سری گنگا نگر کے پنچایتی دھرم شالہ میں جمعرات کو منعقد پریس کانفرنس میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے سینئر لیڈر رویندر ترکھان، رچھپال پنو، جے کسان تحریک کے رمن رندھاوا، کسان آرمی کے ستیہ رتیوال، کسان سنگھرش سمیتی کے صدر امر سنگھ بشنوئی، ترجمان سبھاش سہگل، ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وجے ریواڑ وغیرہ کسان لیڈروں نے کہا کہ مرکزی حکومت جب
ہٹ دھرمی پر اڑے رہ کر زرعی قوانین واپس لینے کے لئے تیارنہ ہوئی تو کسانوں کی تاریخی اور بے مثال تحریک کو بدنام کرنے کی سازش رچی جانے لگی۔