تازہ ترین

’اڈھائی برسوں سے تنخواہ نہیں‘آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

تاریخ    28 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر/نیوز ڈیسک//واجب الادا تنخواہوں کی واگزاری کے حق میں محکمہ سماجی بہبود کے آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں نے سرینگر میں احتجاج کیا۔  درجنوںخواتین ملازمین نے بدھ کے روز سخت سردی کی پرواہ کئے بغیر پریس کالونی میں مظاہرے کئے ۔احتجاج میں شامل خواتین آنگن واڑی ورکر واجب الادا تنخواہیں واگزار کرنے کے علاوہ دیگر مطالبات کو پورا کرنے کامطالبہ کر رہی تھیں ۔احتجاج میں شامل خواتین ورکروں نے بتایا وہ گزشتہ اڈھائی سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا انہیں قلیل تنخواہ فراہم کیا جا رہا ہے تاہم وہ بھی وقت پر ادا نہیں کیا جاتا جس کے باعث وہ اور انکے کنبے پریشانیوں سے دو چار ہیں ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھا کر’’ہمارے ساتھ انصاف کرو،ظلم کے اس دورامیں انصاف ہمارا نعرہ ہیــ‘‘ وغیرہ  جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس حساس مسئلے کو لے کر وہ محکمے کے اعلیٰ حکام کے پاس بھی گئے ہیں تاہم کوئی بھی اس مسئلے کو حل نہیں کرتا ۔احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ بیشتر خواتین کے گھروں کا گزار ہ اسی تنخواہ پر ہوتا ہے جو بند ہونے کے باعث فاقہ کشی کی شکار ہوئی ہیں۔