کاندرمحلہ شالیمار میں اضافی بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مطالبہ

تاریخ    28 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
سرینگر//سرینگر کے علاقے کاندر محلہ پازل پورہ شالیمار میں نصب بجلی ٹرانسفارمر سال میں چار پانچ مرتبہ خراب ہوجانے سے علاقے میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔شالیمار سے ملحقہ علاقہ کاندر محلہ پازل پورہ کی وسیع آبادی کیلئے چھ سات سال قبل 250 کلو واٹ کاٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا تاہم سات سال گزرنے کے بعد آبادی میں اضافہ ہوااور ساتھ ہی علاقہ میں مصالحہ جات کوٹنے والی مشین کو بھی اسی ٹرانسفارمر سے برقی رو فراہم کی گئی جس کے سبب یہ ٹرانسفارمر سال میں چار پانچ مرتبہ خراب ہوکر محکمہ کے کارخانہ میں پڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ مہینوں برقی رو سے محروم ہو جاتا ہے۔کاندر محلہ پازل پورہ کے مقامی شہری غلام احمد کے مطابق کئی برس قبل علاقہ میں 250 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا جس پر بہت زیادہ دبائو ہونے کی وجہ سے  وہ اکثر بیشتر خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں اضافی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ عوام کو راحت محسوس ہو ۔اس بارے میں جب محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے کشمیر عظمیٰ نے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم تشکیل دے کر ایگریمنٹ کے مطابق لوڈ چیک کریں گے اور پھر اسی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

 

تازہ ترین