امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

تاریخ    27 جنوری 2021 (30 : 05 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن// امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔
رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی تھی ، جسے 55-45 کے فرق سے سینیٹ نے ووٹ دیکر مسترد کردیا۔
ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔
قابل غور ہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں 6 جنوری2021 کو تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کا عمل شروع کرنے کیلئے قراردادپاس کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین