وادی کشمیرمیں سردی کا زور برابر جاری

تاریخ    27 جنوری 2021 (46 : 04 PM)   
(File pic)

یو این آئی
سری نگر//وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’‘چلہ کلان‘ اپنے آخری ایام کے دوران بھی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث اہلیان وادی کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 30 جنوری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 31 جنوری سے موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں اگرچہ گذشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی تاہم وادی کے باقی حصوں میں سردیوں کا زور برابر جاری رہا۔
 

تازہ ترین