بائیڈن اور پوتن کا کئی امور پر تبادلہ خیال

تاریخ    27 جنوری 2021 (54 : 10 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیکٹیکل ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ”صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو پانچ برس کے لئے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا“۔
 ساکی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 

تازہ ترین