تازہ ترین

گذشتہ ماہ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں زخمی صورہ سرینگر کا شہری دم توڑ بیٹھا

تاریخ    27 جنوری 2021 (49 : 10 AM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//صورہ سرینگر کا شہری جو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں گذشتہ ماہ زخمی ہوا تھا، بدھ کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
نادف حنیف خان ساکن صورہ کو نا معلوم بندوق برداروں نے گذشتہ برس یکم دسمبر کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نادف تب سے سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں اُس نے آج صبح سویرے آخری سانس لی۔ 
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے۔