لالو کی طبعیت نازک، ایمس میں داخل

تاریخ    25 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دلی // بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے سبب ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔ لالو پرساد یادو کو ایئر ایمبولینس کے ذریعہ رانچی ایمس سے دہلی لایا گیا ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ بہار کی سابق وزیراعلیٰ اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پھپھڑوں میں انفیکشن اور گردے سے متعلق پریشانی سے وہ طویل وقت سے پریشان ہیں اور جمعرات رات سے ہی انہیں سانس لینے میں کافی تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد ان کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رمس رانچی میں رکھا گیا تھا۔رانچی میں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد لالو پرساد یادو کو رمس کے ڈاکٹروں نے ایمس دہلی ریفر کیا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً ایئر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی لایا گیا۔ اس دوران عدالت سے ان کے ساتھ رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کو بھی ساتھ آنے کی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین