مرکزی مسلح پولیس فورس آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے دائرے میں شامل

تاریخ    25 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گواہاٹی میں آیوشمان  صحت اسکیم کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم اْن تمامریاستوں میں جہاں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا پر عمل ہو رہا ہے،28 لاکھ مرکزی مسلح پولیس فورسز اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ سربانندسونووال، وزارت داخلہ میں وزیر مملکت نتیانند رائے، آسام کے وزیر خزانہ ہیمنت بسواشرما، مرکزی داخلہ سکریٹری اجئے بھلا اس موقعے پر موجود تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے نیتاجی کو نذرانہ  عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت خوشی کا موقع ہے کہ پراکرم دِوَس کے موقعے پر مرکزی مسلح پولیس فورسز کے لیے آیوشمان بھارت اسکیم کا آغاز ہو رہا ہے۔شاہ نے کہا کہ مرکز‘ سلامتی فورسزاور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے عہد بستہ ہے اور حکومت نے ان کے لیے آیوشمان بھارت CAPF شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج شمال مشرق کونسل‘ NEC کی69 ویں میٹنگ کا افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ کے آج صبح شیلانگ پہنچنے پر میگھالیہ کے وزیراعلیٰ Conrad K.Sanma اوردیگر معزز شخصیات نے استقبال کیا۔ NEC کے وائس چیئرمین ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی‘جو Doner وزیرNECکے سکریٹری بھی ہیں‘ استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

تازہ ترین