بچیوں کا قومی دن

وزیراعظم کی ملک کی بیٹیوں کو مبارکباد

تاریخ    25 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن پر اتوار کو ملک کی بیٹیوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘ بچیوں کے قومی دن پر،ہم اپنے ملک کی بیٹوں اور مختلف علاقوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کئی پہل کی ہیں، جو تعلیم تک پہنچ،بہتر طبی خدمات اور صنفی حساسیت میں بہتری لانے سمیت بچوں کو با اختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔’’ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے ان سبھی لوگوں کی بھی ستائش کی،جو بچیوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی بیٹیوں کے لئے عزت اور مواقع پانے کی زندگی کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ادھر نائب صدرایم ونکیا نائیڈو نے لڑکیوں کی تعلیم اور ان کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کی عزت و احترام کرنے کا درس دیا جانا چاہئے ۔اتوار کو ‘نیشنل گرلز ڈے ’ کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ والدین کو لڑکیوں کو بااختیار اور تعلیم کو یقینی بنائیں اور ان کے ساتھ جنسی معیار پر امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے ۔ مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھرالگ ‘نشنک’ نے نیشنل گرلز ڈے کے موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیٹیوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کا ذمہ دار شہری بنائیں۔(یو این آئی)

تازہ ترین