ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو لگا کورونا کا ٹیکہ

تاریخ    24 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی //ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران قریب ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح گزشتہ سات دنوں میں کْل 13,90,592 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتے کو بتایا کہ کورونا وائرس کووڈ -19 کے خلاف جاری ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 6241 ٹیکہ کاری مراکز پر ملک بھر میں 3,47,058 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔دمن دیو میں اب تک سب سے کم 94 لوگوں کو یہ ٹیکہ لگا ہے۔سب سے زیادہ کرناٹک میں 1,84,699 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین