۔7ریاستوں میں ایکٹوکیسزمیں سب سے زائد کمی

تاریخ    24 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی // ملک کی سات ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز سب سے زائد کم ہوئے ، جبکہ محض دو ریاستوں میں اضافہ ہوا ہے۔مہاراشٹرا میں 690  ، کرناٹک میں 569 ، چھتیس گڑھ میں 330 ، گجرات میں 251 ، بہار میں 241 ، راجستھان میں 215 اور تلنگانہ میں 212  کیسز کم ہوئے ہیں ،جبکہ کیرالہ میں 626اور لکشدیپ میں دو کیسزبڑھے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کے روزجاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14،256 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 39 ہزار ہوگئی ہے۔ اس دوران 17،130مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 838 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3026 کم ہو کر1،85،662 رہ گئے۔ اسی دوران 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں  کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 184 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین