تازہ ترین

ہندوستان کی خودمختاری کو دیکھ کر نیتاجی بہت خوش ہوتے :وزیر اعظم مودی

تاریخ    24 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


کلکتہ //اس دلیل کے ساتھ نیتاجی سبھاش چندر نے مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھا تھا وزیر اعظم نریندر مودی نے وکٹوریہ میموریل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتاجی ایک ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جو اس کی خودمختاری پر حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیے سکے۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج اگر نتیاجی زندہ ہوتے تو یہ دیکھ خوش ہوتے کہ ہندوستان اپنی خودمختاری حملے کا بھر پور جواب دینے کا اہل ہوچکا ہے۔اور ایل اوسی سے لے کر ایل اے سی تک کوئی بھی ہندوستان کی خودمختاری پر حملے سے متعلق سوچ نہیں سکتا ہے۔نتیاجی کی جیتنی کے موقع پر کلکتہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ککہ ہندوستان خود کفیل ہوچکا ہے ۔انہوں نے کورونا ویکسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا ان ملکوں میں سے ہے جس نے بہت ہی تیزی اور جلد ی میں کورونا ویکسین کا ایجاد کیا اور اپنے شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ اپنے پڑوسی ممالک کو بھی ویکسین بھی فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے خود انحصاری کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔وزیرا عظم مودی نے نتیاجی کی سرزمین کو جھک کر سلا م کرنے کے بعد اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نتیاجی کا نام سنتے ہی مضبوط ہندوستان کا تصور ابھر کر سامنے آتا ہے۔مودی نے کہا کہ نیتا جی نے ایسے مضبوط ہندوستان کا تصور کیا تھا۔ آج جب ہندوستان کی خودمختاری کو کسی بھی حملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو ہندوستان مناسب جواب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیتا جی نے آزاد ہندوستان کے تصور نئی سمت دی۔ میں اس سرزمین کے سامنے جھک کر سلام کرتا ہوں جس نے نیتا جی کو جنم دیا ہے"انہوں نے 2018 میں نیتاجی سبھاس چندر بوس کے نام پر انڈمان جزیرے کو منسوب کرنے پر اپنی حکومت کی کارکردگی کو گنایا۔مودی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت نے نیتا جی شبھاس چندر بوس سے متعلق دستاویزات کو عام کیا اور لوگوں کو فرام کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ ہم ایک خودمختار ہندوستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
 

تازہ ترین